وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق عوان کی میڈیا سے گفتگو

سیالکوٹ ۔ 8 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق عوان نے کہ ہے کہ لندن میں مافیا اپنا مال بچانے کیلئے تگ و دو کر رہا ہے،لیڈر کو بیمار کہہ کر ضمانت لینے والے اسی اپارٹمنٹ میں گٹھ جوڑ کر رہے ہیں ،کھربوں کے اپارٹمنٹ میں بیٹھ کر عوام کے درد کی باتیں کر رہے ہیں،ان کی معاشی پالیسیوں کی …

سیالکوٹ ۔ 8 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق عوان نے کہ ہے کہ لندن میں مافیا اپنا مال بچانے کیلئے تگ و دو کر رہا ہے،لیڈر کو بیمار کہہ کر ضمانت لینے والے اسی اپارٹمنٹ میں گٹھ جوڑ کر رہے ہیں ،کھربوں کے اپارٹمنٹ میں بیٹھ کر عوام کے درد کی باتیں کر رہے ہیں،ان کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہے،شریف فیملی ہم نواؤں کے ہمراہ لندن کی بجائے پاکستان میں بیٹھک لگائے،قانون کے شکنجے سے آپ کا خاندان اور بچے چھپ نہیں سکتے،عوام کے مسائل کے تدارک کیلئے حکومت پرعزم ہے،وزیراعظم عمران خان غریب عوام کیلئے نجات دہندہ ہیں،مولانا کے ہاتھوں میں اسمبلی میں دوبارہ آنے کی لکیر ختم ہو گئی ہے،مذہب کی آڑ میں سیاست کرنے والے گروہ کی اب پاکستانی سیاست میں کوئی جگہ نہیں۔اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف لندن اپارٹمنٹس کی ملکیت سے مسلسل انکار کرتے رہے،سسیلین مافیا کہلائے جانے والے گاڈ فادرآج اسی پارٹمنٹ میں سیاسی اجلاس کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں کے مطلوب اور مفرور افراد جو قانون کے مجرم اور ملزم بھی ہے پاکستان میں قانون اور عدالتیں انہیںبلا رہی ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سسیلین مافیا پاکستان آنے سے انکاری ہے،لیڈر کو بیمار کہہ کر ضمانت لینے والے اسی اپارٹمنٹ میں گٹھ جوڑ کر رہے ہیں ،کھربوں کے اپارٹمنٹ میں بیٹھ کر عوام کے درد کی باتیں کر رہے ہیں،ان کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ جعلی ٹی ٹیز اور اکاؤنٹس کے ذریعے ملکی معیشت کو جھٹکے دیئے،عام آدمی کے حقوق کی حق تلفی کرنے والا عوام کے درد میں نڈھال نظر آ رہا ہے ،لندن میں مافیا اپنا مال بچانے کیلئے تگ و دو کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ18سوال شہباز شریف کا پیچھا کر تے رہیں گے،آپ عوام کی آنکھوں میں اب دھول نہیں جھونک سکتے، عوام چھوٹے میاں کی کارناموں کے بارے میں بھی جاننا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف گڈ نیچر کمپنی کی 425 ملین کی ٹریل کا بتائیں، وقار ٹریڈنگ ، مشتاق اینڈ کمپنی سمیت دیگر کاغذی کمپنیوں سے جائیدادیں خریدی گئیں ۔انہوں نے کہا کہ ایک بے چین شخص آج کل تڑپ رہے ہیں،اقتدار سے باہر ہونے کا غم انہیں چین سے نہیں بیٹھنے دے رہا،اگر مولانا کو اتنا زعم ہے تو آئیں ضمنی الیکشن میں سیاسی پنجہ آزمائی کا چیلنج قبول کریں، مولانا کے ہاتھوں میں اسمبلی میں دوبارہ آنے کی لکیر ختم ہو گئی ہے،مولانا صاحب اب آپ کا چورن بکنے والا نہیں،مذہب کی آڑ میں سیاست کرنے والے گروہ کی اب پاکستانی سیاست میں کوئی جگہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ شریف فیملی ہم نواؤں کے ہمراہ لندن کی بجائے پاکستان میں بیٹھک لگائے،قانون کے شکنجے سے آپ کا خاندان اور بچے چھپ نہیں سکتے۔معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان غریب عوام کیلئے نجات دہندہ ہیں،خصوصی عوام کے مسائل کے تدارک کیلئے حکومت پرعزم ہے۔

مزید خبریں