اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد سے افغان ٹیکنیکل ٹیم کے وفد نے ملاقات کی۔ جمعہ کو ہونے والی ملاقات کے دوران مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے افغان ٹیکنیکل ٹیم کو وزارت تجارت میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی کے دورہ پاکستان کے بعد ٹیکنیکل ٹیم کے وفد کا دورہ اہمیت کا حامل ہے۔ …
وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد سے افغان ٹیکنیکل ٹیم کے وفد نے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد سے افغان ٹیکنیکل ٹیم کے وفد نے ملاقات کی۔ جمعہ کو ہونے والی ملاقات کے دوران مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے افغان ٹیکنیکل ٹیم کو وزارت تجارت میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی کے دورہ پاکستان کے بعد ٹیکنیکل ٹیم کے وفد کا دورہ اہمیت کا حامل ہے۔ افغان ٹیکنیکل ٹیم کے وفد میں تجارت، فنانس، کسٹم، توانائی، سمیت دیگر شعبوں کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور افغانستان کے مابین دوطرفہ تجارتی اور معاشی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا۔







