وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق ورکنگ گروپ کے اجلاس میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ جس طرز سے موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں وہ پاکستان میں صحت عامہ کے لیے سب بڑا خطرہ ہیں، پاکستان دنیا کے موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے دوچار ممالک میں سے ایک ہے، ہمیں ان تبدیلیوں کی مطابقت سے اقدامات کے لیے کوششیں کرنا ہوں گی، کمیٹی …

اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ جس طرز سے موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں وہ پاکستان میں صحت عامہ کے لیے سب بڑا خطرہ ہیں، پاکستان دنیا کے موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے دوچار ممالک میں سے ایک ہے، ہمیں ان تبدیلیوں کی مطابقت سے اقدامات کے لیے کوششیں کرنا ہوں گی، کمیٹی اگلے چند مہینوں میں اس پر سفارشات پیش کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اپنی زیر صدارت موسمیاتی تبدیلیوں اور صحت سے متعلق ماہرین کے ورکنگ گروپ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ جس طرز سے موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں وہ پاکستان میں صحت عامہ کے لیے سب بڑا خطرہ ہیں۔ پاکستان دنیا کے موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے دوچار ممالک میں سے ایک ہے۔ ہمیں ان تبدیلیوں کی مطابقت سے اقدامات کے لیے کوششیں کرنا ہوں گی۔ اگلے چند مہینوں میں کمیٹی اس پر سفارشات پیش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ماہرین کے مطابق اس صدی کے آخر تک گلوب وارمنگ کے نتیجے پاکستان میں 6 ڈگری سنٹی گریڈ درجہ حرارت اوپر چلا جائے گا۔ اثرات سے بچنے کیلئے ہمیں ضروری اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موسمی تغیرات کی وجہ سے انسانی صحت پر جو اثرات مرتب ہوں گے اس پرکمیٹی موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے انسانی صحت پر ہونے والے اثرات پر غوار وحوض کرے گی۔ اس ایریا پر آج تک کسی نے توجہ نہیں دی ہے۔ ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ ایک ایسی پالیسی مرتب کرنے چاہتے ہیں تاکہ بدلتے موسم کے ساتھ اپنے طرز زندگی بدلنے کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں سے نقصان اٹھانے کی بجائے فائدہ حاصل کریں۔