وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی علی نواز اعوان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ عوام نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے ایئر ایمبولینس میں بیرون ملک سفر کرنے اور ان کے پرتعیش طرز زندگی اور پروٹوکول پر سخت تنقید کی ہے۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان …

اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ عوام نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے ایئر ایمبولینس میں بیرون ملک سفر کرنے اور ان کے پرتعیش طرز زندگی اور پروٹوکول پر سخت تنقید کی ہے۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے رہنما نواز شریف کی صحت پر سیاست کر رہے تھے اور ان کی روانگی میں تاخیر کیلئے حربے استعمال کر رہے تھے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ اپنے علاج معالجے کے لئے بیرون ملک جانے کو ترجیح دی جبکہ اس کے برعکس وزیر اعظم عمران خان سرکاری ہسپتالوں سے طبی سہولیات حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت پر نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایک سزا یافتہ مجرم ہیں اسلئے وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا تھا کہ اگر وہ بیرون ملک علاج کیلئے جانا چاہتے ہیں تو ضمانت کے طور پر انڈیمنٹی بانڈ جمع کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت ملک سے بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کرنے اور ہر قیمت پر لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کیلئے پر اعتماد ہے۔