وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کا بیان

اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں سراج الحق عدالت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے اور عدالت میں اپنی جماعت اور وکیل کی شرمندگی کا باعث بنے۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سراج الحق بے بنیاد بیانات اور پروپیگنڈے سے عدالتوں اور قوم کو گمراہ نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ میں پھر کہتا ہوں کہ بقول سراج الحق اگر ہم اتنے ہی برے ہیں تو آزاد کشمیر الیکشن میں مسلم لیگ ن کے طفیل حاصل کی گئی دونوں سیٹیں واپس کرکے اعلیٰ اخلاقی اقدار کا مظاہرہ کریں۔