اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے کامیاب جوان پروگرام (پی ایم وائی اے پی) کے تحت 100 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جس سے 10لاکھ نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کئے جائیں گے تاکہ وہ اپنا کاروبار شروع کر سکیں، پروگرام سے نوجوانوں کو خود مختار بنانے میں مدد ملے گی۔ پی ایم وائی اے پی کے حکام کے مطابق اس منفرد …
وزیر اعظم کے کامیاب جوان پروگرام کے تحت 10لاکھ نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کئے جائیں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے کامیاب جوان پروگرام (پی ایم وائی اے پی) کے تحت 100 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جس سے 10لاکھ نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کئے جائیں گے تاکہ وہ اپنا کاروبار شروع کر سکیں، پروگرام سے نوجوانوں کو خود مختار بنانے میں مدد ملے گی۔ پی ایم وائی اے پی کے حکام کے مطابق اس منفرد پروگرام کا مقصد ملک کے نوجوانوں کو سستے قرضوں کی فراہمی سے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی نوجوان 50 ہزار روپے سے 50 لاکھ روپے کے قرضے کے لئے درخواست دے سکتا ہے جو آسان اقساط میں قابل واپسی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت مستقبل میں بھی ملک بھر کے جوانوں کے لئے مزید کئی سکیمیں متعارف کرائی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروگرام پاکستان تحریک انصاف کا ملک کے نوجوانوں کو خوشحال بنانے کے وعدے کی تکمیل کی جانب پہلا قدم ہے۔







