کوئٹہ۔ 09 دسمبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس لے لیا ۔ترجمان حکومت بلوچستان شاید رند کے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی اوچ سے میر زادی نامی بچی نے ویڈیو پیغام کے ذریعے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سکول کے قیام کا مطالبہ کیا۔
بچی نے مذکورہ ویڈیو میں خوبصورت نعت بھی سنائی ساتھ ہی گرلز سکول کے قیام کا مطالبہ کیا جس کا وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے نوٹس لیا اور پسماندہ علاقے کی باصلاحیت بچی کے مطالبہ کو تسلیم کر لیا ۔ترجمان کے مطابق انہوں نے اوچ میں گرلز سکول کے فوری قیام کی منظوری دی ،محکمہ تعلیم نے اس سلسلے میں کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔