وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی حاجی محمد اکبر کے گھر آمد، ورثا سے اظہار تعزیت

کوئٹہ۔ 10 جولائی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مرحوم حاجی محمد اکبر کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ جا کر اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔وزیر اعلیٰ نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو …

کوئٹہ۔ 10 جولائی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مرحوم حاجی محمد اکبر کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ جا کر اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔وزیر اعلیٰ نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

میر سرفراز بگٹی نے سوگوار خاندان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس غم کی گھڑی میں ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مرحوم کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات ایک بڑا نقصان ہے اور ان کی یادیں ہمیشہ زندہ رہیں گی ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔