وزیر اعلیٰ بلوچستان کاڈاکٹرشمشاد اختر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

کوئٹہ۔ 27 دسمبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سابق گورنراسٹیٹ بینک آف پاکستان اور ممتاز ماہرِ معیشت ڈاکٹرشمشاد اختر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شمشاد اختر ایک قابل اور دیانت دار شخصیت تھیں جنہوں نے ملکی معیشت کے استحکام اور مالیاتی نظام کی بہتری کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام …

کوئٹہ۔ 27 دسمبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سابق گورنراسٹیٹ بینک آف پاکستان اور ممتاز ماہرِ معیشت ڈاکٹرشمشاد اختر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شمشاد اختر ایک قابل اور دیانت دار شخصیت تھیں جنہوں نے ملکی معیشت کے استحکام اور مالیاتی نظام کی بہتری کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں ۔

میر سرفراز بگٹی نے مرحومہ کی قومی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک باصلاحیت اور اصول پسند ماہرِ معیشت تھیں، جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں ہمیشہ دیانت، قابلیت اور قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے نبھائیں ۔ وزیر اعلیٰ نے مرحومہ کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے اور مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔