وزیر اعلیٰ بلوچستان کا ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر اور کابینہ کو مبارکباد

85
Chief Minister Mir Sarfraz Bugti

کوئٹہ۔ 17 نومبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر میر عطاء اللہ لانگو اور کابینہ کو مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیدار آئین و قانون کی بالا دستی کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بار اور حکومت کے مابین عوامی فلاح و بہبود اور عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کے لئے روابط کو مضبوط کریں گے ،ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے، صوبائی حکومت بار ایسوسی ایشن سے ہر ممکن تعاون و معاونت کرے گی۔