وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا ٹوپی صوابی میں کیٹگری سی ہسپتال کا افتتاح

پشاور۔20دسمبر(اے پی پی) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے جمعہ کوضلع صوابی کی تحصیل ٹوپی میں29کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے کیٹگری سی ہسپتال کاافتتاح کیا۔انہوں نے ٹوپی میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج اور ریسکیو 1122 کی بلڈنگ کا سنگ بنیاد بھی رکھا جن کی تعمیر پر بالترتیب8کروڑاورچارکروڑروپے خرچ ہوںگے۔اس موقع پروزیراعلیٰ محمودخان نے کہاکہ ضلع صوابی میں ریسکیو1122 کے تین دفاتر کھولے جائیں گے،ہم معیشت کو مستحکم کر …

پشاور۔20دسمبر(اے پی پی) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے جمعہ کوضلع صوابی کی تحصیل ٹوپی میں29کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے کیٹگری سی ہسپتال کاافتتاح کیا۔انہوں نے ٹوپی میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج اور ریسکیو 1122 کی بلڈنگ کا سنگ بنیاد بھی رکھا جن کی تعمیر پر بالترتیب8کروڑاورچارکروڑروپے خرچ ہوںگے۔اس موقع پروزیراعلیٰ محمودخان نے کہاکہ ضلع صوابی میں ریسکیو1122 کے تین دفاتر کھولے جائیں گے،ہم معیشت کو مستحکم کر کے صوبے میں ترقی کا نیا دور شروع کرنے جا رہے ہیں۔ محمود خان نے کہاکہ کرپٹ سیاستدانوں کا باب بند ہو چکا ہے، ماضی کے کرپٹ حکمرانوں نے ملکی معیشت تباہ حال چھوڑ کر ملک کو مقروض بنایا، ہم کارکردگی کی بنیاد پر اگلے انتخابات میں پورے ملک میں اپنی حکومت بنائیں گے۔

مزید خبریں