وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی ملاقات

لاہور۔6 دسمبر(اے پی پی )وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں وزیر مملکت برائے موسمیاتی تغیرات زرتاج گل نے ملاقات کی،جس میں سموگ سے نمٹنے اورماحولیاتی آلودگی پرقابو پانے کےلئے کئے جانے والے اقدامات اورمستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیاگیا، وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے کرپشن اوراقرباءپروری کرکے سےاسی آلودگی بھی بڑھائی اوربے ہنگم عمارتیں کھڑی …

لاہور۔6 دسمبر(اے پی پی )وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں وزیر مملکت برائے موسمیاتی تغیرات زرتاج گل نے ملاقات کی،جس میں سموگ سے نمٹنے اورماحولیاتی آلودگی پرقابو پانے کےلئے کئے جانے والے اقدامات اورمستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیاگیا، وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے کرپشن اوراقرباءپروری کرکے سےاسی آلودگی بھی بڑھائی اوربے ہنگم عمارتیں کھڑی کر کے فضائی آلودگی میں بھی اضافہ کیا،سابق ادوار کی غلط پالیسیوں کے باعث آج ہمارے شہر آلودہ ہیں،ہماری حکومت ماضی کی سےاسی کثافتوں کو بھی صاف کرے گی اورماحولیاتی کثافتوں کو بھی ، انہوں نے کہا کہ لاہور میں 60ہزار کینال پر اربن فارسٹ سٹیشن لگائے جائیں گے، اینٹوں کے بھٹوں اورسٹیل رولنگ انڈسٹریز کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جارہا ہے ،2020ءتک بھٹے اورسٹیل انڈسٹریز کو نئی ٹیکنالوجی پر منتقل ہونے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے ،انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی اورسموگ پر قابو پانے کےلئے مہم کو مزید تیز کیاگیا ہے ،273ملین ڈالرکا پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام ماحول کو صاف بنانے میں گیم چینجر ہوگا، اپنی نسلوں کو صاف اورآلودگی سے پاک ماحول دینے کےلئے پرعزم ہیں،انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ائیرکوالٹی مانیٹر کرنے کےلئے 30نئے مانیٹرنگ سٹیشن قائم کیے جائیں گے، ماحولیاتی آلودگی میں بڑھتے ہوئے اضافے پر قابو پانا انتہائی ضروری ہے، ماحولیاتی آلودگی انسانی صحت اور قدرتی ماحول بری طرح متاثر ہو رہے ہیں،حکومت نے صوبے میں سموگ کی روک تھام کےلئے ٹھوس اور جامع حکمت عملی وضع کی ہے، پنجاب حکومت نے سموگ کی شدت میں کمی لانے کےلئے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔