وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا وزارت داخلہ کا دورہ

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے جمعرات کو وزارت داخلہ کا دورہ کیا اور وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ملاقات کی۔ وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران انہوں نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو وزارت کی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد دی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق نے وزیر داخلہ کی کامیابی کے لئے نیک …

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے جمعرات کو وزارت داخلہ کا دورہ کیا اور وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ملاقات کی۔ وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران انہوں نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو وزارت کی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد دی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق نے وزیر داخلہ کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے شیخ رشید کی صورت میں اپنا بہترین کھلاڑی میدان میں اتارا ہے، پی ڈی ایم کے خلاف میچ جیتنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ شیخ رشید احمد نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا نیک خواہشات کے لئے شکریہ ادا کیا۔