لاہور۔3اگست (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے روجھان میں رودکوہی سے گھر زیر آب آنے پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وزیر اعلی نے کمشنر ڈی جی خان کورودکوہی سے زیر آب آنے والے گھروں سے متعلق فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے رودکوہی سے زیر آب آنے والے گھروں کے مکینوں کے ریسکیو اور ریلیف کے اقدامات کا بھی حکم دیا اور متاثرہ افراد اور انکے مال مویشی کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔