لاہور۔22نومبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شمالی وزیرستان کے علاقے زرمک میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کی مذمت کی ہے۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے شہید لانس نائیک احسان بادشاہ اور شہید لانس نائیک ساجد حسین کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید اہلکار قوم کے ہیرو ہیں، ان کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں – پاک وطن کے بہادر جوانوں نے شہادت کا بلند مقام پایا۔