وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا پریس کانفرنس سے خطاب

لاہور۔17 فروری(اے پی پی ) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ 13 فروری کو فےصل چوک لاہور مےں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کے ذمہ دار نیٹ ورک کی نشاندہی ہو چکی ہے اور اس واقعہ میں ملوث خود کش بمبارکے سہولت کارکو گرفتارکر لیا گیا ہے اور دیگر دہشت گردوںکی گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں، واقعہ میںاب تک ہونے والی تفتےش کے مطابق اس دہشت …

لاہور۔17 فروری(اے پی پی ) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ 13 فروری کو فےصل چوک لاہور مےں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کے ذمہ دار نیٹ ورک کی نشاندہی ہو چکی ہے اور اس واقعہ میں ملوث خود کش بمبارکے سہولت کارکو گرفتارکر لیا گیا ہے اور دیگر دہشت گردوںکی گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں، واقعہ میںاب تک ہونے والی تفتےش کے مطابق اس دہشت گردگروہ کا مرکز افغانستان مےں ہے۔دہشت گردوں کا ےہ نےٹ ورک افغانستان مےں بےٹھ کر پاکستان مےں دہشت گردی کی کارروائےاں کرتا ہے ۔لاہور مےں ہونے والی دہشت گردی کا ذمہ دار بھی ےہی نےٹ ورک ہے۔حملے کی تےاری بھی افغانستان مےں کی گئی اوراس مےںجہنم واصل ہونے والے خود کش بمبار کا تعلق افغانستان جبکہ سہولت کار انوار الحق کا تعلق باجوڑ سے ہے، مےں نے شہداءکو گواہ بنا کرکہا تھا کہ آپ کا لہو ہم پر قرض ہے ۔ہم انشاءاللہ ےہ قرض چکا کر دم لےں گے ۔مےں سمجھتا ہوں کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کی شکل مےں ہم نے اس قرض کی پہلی قسط چکا دی ہے ۔میں اس اہم پےش رفت پر محکمہ پولےس اورسی ٹی ڈی کو اپنی اور پوری قوم کی طرف سے شاباش دےتا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ انہو ںنے جس جانفشانی سے قاتل دہشت گردوں تک رسائی کا فریضہ سرانجام دیا ہے اس پر وہ پوری قوم کی تحسین کے مستحق ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply