وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان کا پورٹ قاسم پاور پلانٹ سے متعلق پاور چائنا کی پائیدار ترقیاتی رپورٹ کے اجراءکی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش ملک ہے، صرف پٹرولیم و توانائی سیکٹر میں 120 سے 130 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری کی صلاحیت موجود ہے، چین، جاپان اور ڈنمارک نے قابل تجدید توانائی، فوٹو وولٹک سیل ٹیکنالوجی اور ونڈ ملز سیکٹر میں مینو فیکچرنگ صلاحیتوں کی منتقلی اور بڑے پیمانے …

اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش ملک ہے، صرف پٹرولیم و توانائی سیکٹر میں 120 سے 130 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری کی صلاحیت موجود ہے، چین، جاپان اور ڈنمارک نے قابل تجدید توانائی، فوٹو وولٹک سیل ٹیکنالوجی اور ونڈ ملز سیکٹر میں مینو فیکچرنگ صلاحیتوں کی منتقلی اور بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو پاکستان میں پورٹ قاسم پاور پلانٹ سے متعلق پاور چائنا کی پائیدار ترقیاتی رپورٹ کے اجراءکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے منظور کردہ نئے متبادل قابل تجدید انرجی پالیسی 2019ءکے تحت 2025ءاور 2030ءتک بالترتیب 8 ہزار اور 20 ہزار میگاواٹ سستی بجلی سسٹم میں شامل کی جائے گی۔ عمر ایوب نے کہا کہ 2030ءتک ملکی مجموعی توانائی کی صلاحیت 55 ہزار میگاواٹ تک پہنچ جائے گی جس میں سے 60 فیصد صاف اور گرین توانائی، 30 فیصد ہائیڈل، 10 فیصد کوئلے اور 10 فیصد نیوکلیئر سے حاصل کی جائے گی۔ پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورٹ قاسم پاور پلانٹ سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد اور تعاون کی کامیابی کی کہانی ہے۔ سفیر نے کہا کہ پاکستان اور چین کی جانب سے پانچ سال کی کوششوں کے بعد سی پیک نے مختلف سیکٹر بالخصوص توانائی اور ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی کے مختلف سیکٹرز میں شاندار پیشرفت اور کامیابیوں کا سفر شروع کیا ہے۔