اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کرم ایجنسی کے علاقہ پارا چنار دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے۔ جمعہ کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی بزدلانہ اور گھناﺅنی کارروائی ہے جس میں بےگناہ شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ملک میں خوف و ہراس اور عدم استحکام پھیلانا چاہتے …
وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی پارا چنار دھماکہ کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کرم ایجنسی کے علاقہ پارا چنار دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے۔ جمعہ کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی بزدلانہ اور گھناﺅنی کارروائی ہے جس میں بےگناہ شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ملک میں خوف و ہراس اور عدم استحکام پھیلانا چاہتے ہیں لیکن ان کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے دھماکہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی ظاہر کی۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔








