وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے تحصیل تاندلیانوالہ اور فیصل آباد کا دورہ کیا اورپنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) کی سکیموں، سُتھرا پنجاب پروگرام کا جائزہ لیا
وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا تحصیل تاندلیانوالہ اور فیصل آباد کا دورہ، پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کا جائزہ لیا

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 18 نومبر (اے پی پی):وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے تحصیل تاندلیانوالہ اور فیصل آباد کا دورہ کیا اورپنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) کی سکیموں، سُتھرا پنجاب پروگرام کا جائزہ لیا۔
صوبائی وزیر بلدیات نے فیصل آباد کی3 تحصیلوں میں بیوٹیفیکیشن پراجیکٹس ڈیزائن3 دن میں فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پی ڈی پی پر ٹائم لائنز کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ جڑانوالہ،تاندلیانوالہ،چک جھمرہ میں پی ڈی پی منصوبے مکمل کرائے جا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے شہروں کی بیوٹیفکیشن پر خصوصی توجہ مرکوز کر رکھی ہے اور پی ڈی پی مریم نواز حکومت کا انقلاب آفریں پروگرام ہے۔انہوں نے کہا کہ سموگ کے تدارک کے لئے جاری ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام اور ستھرا پنجاب پروگرام پر صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔رکن قومی اسمبلی بلال بدر چوہدری بھی موجود تھے۔قبل ازیں وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے تحصیل تاندلیانوالہ میں پی ڈی پی سکیموں پر کام کی رفتار بڑھانے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ٹھیکیدار کو متحرک کریں، معمولی کوتاہی بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔








