اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ منگل کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے امن و استحکام کی اہمیت کو اجاگر کرتے …
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی یو اے ای کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ٹیلیفون پر گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ منگل کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے امن و استحکام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کشیدگی میں فوری کمی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت اور سفارتکاری ہی واحد قابلِ عمل راستہ ہے۔
انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جن میں تین پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔ نائب وزیراعظم نے اس مشکل وقت میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کی بھرپور یکجہتی کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا اور باہمی قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔








