وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 23اور 24جنوری کو ازبکستان کا دورہ کریں گے،وہ ای سی او کونسل آف منسٹرز کے 26ویں اجلاس میں شرکت کریں گے

اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی کونسل آف منسٹرز (سی او ایم) کے 26ویں اجلاس میں شرکت کے لئے 23-24 جنوری 2023 کو تاشقند، ازبکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ کانفرنس کا موضوع ’’رابطے کو مضبوط بنانے کا سال‘‘ منتخب کیا گیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اپنے دورہ کے دوران وزیر خارجہ کونسل سے …

اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی کونسل آف منسٹرز (سی او ایم) کے 26ویں اجلاس میں شرکت کے لئے 23-24 جنوری 2023 کو تاشقند، ازبکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ کانفرنس کا موضوع ’’رابطے کو مضبوط بنانے کا سال‘‘ منتخب کیا گیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اپنے دورہ کے دوران وزیر خارجہ کونسل سے خطاب کریں گے اور تقریب کے موقع پر رکن ممالک کے شریک وزراء اور دیگر معززین کے ساتھ الگ الگ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

کونسل آف منسٹرز،اقتصادی تعاون تنظیم کا پالیسی ساز فورم ہے جو تنظیم کے فیصلوں اور سالانہ ورک پلان کی منظوری دیتا ہے۔ سی او ایم کا 25 واں اجلاس نومبر 2021 میں اشک آباد، ترکمانستان میں منعقد ہوا تھا۔ پاکستان ای سی او بانی رکن کے طور پر مواصلات، تجارت، ثقافت اور رابطوں پر خصوصی توجہ کے ساتھ موثر علاقائی تعاون کو فروغ دینے کےلئے پر عزم ہے۔

مزید خبریں
چیئرمین سینیٹ سے پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد کی ملاقات اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد نے ملاقات کی۔ اَطر زاہد سعودی عرب میں پیدا ہونے والے پہلے پاکستانی پروفیشنل ریسلر ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اَطر زاہد کو ان کی شاندار کامیابیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اَطر زاہد نے اپنی محنت، صلاحیت اور بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کیا ہے، جو قابلِ ستائش ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کھیل امن، دوستی اور بین الاقوامی ہم آہنگی کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہیں، جبکہ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں اور کامیابیوں کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے ملک کے بہترین سفیر ثابت ہوتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل جسمانی صحت، ذہنی نشوونما، نظم و ضبط اور ثابت قدمی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی، کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اور پاکستانی کھلاڑیوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے مشترکہ اور مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔