وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

افغانستان کے 40فیصد علاقے پر طالبان قابض ہیں، پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے یا پناگاہیں موجود نہیں،ہم پر بلاوجہ اور زبانی کلامی الزام نہ لگایا جائے،وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں امن کے لیے مدد کی پیشکش کی ہے۔ جمعہ کو ایک …

افغانستان کے 40فیصد علاقے پر طالبان قابض ہیں، پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے یا پناگاہیں موجود نہیں،ہم پر بلاوجہ اور زبانی کلامی الزام نہ لگایا جائے،وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں امن کے لیے مدد کی پیشکش کی ہے۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ افغانستان سے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی موجودگی کے حوالے سے اگر ہمیں معتبر اور قابل عمل انٹیلی جنس اطلاعات فراہم کی جائیں تو ہماری مسلح افواج ان دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کریں گی۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان کے 40فیصد علاقے پر طالبان قابض ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے یا پناگاہیں موجود نہیں اس لیے ہم پر بلاوجہ اور زبانی کلامی الزام نہ لگایا جائے اور نہ ہی ان الزامات سے مسئلے کے حل میں کوئی مدد ملے گی۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کے لیے کردار ادا کرنے کے بارے میں پاکستان نے امریکا کو بھی آگاہ کیا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply