اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سعودی عرب کا ایک روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد پیر کو عمان کے لئے روانہ ہو گئے۔ سعودی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل پروٹوکول عبداللہ ایم راشد، سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز اور پاکستانی سفارتخانے کے دیگر افسران نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔ …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سعودی عرب کا ایک روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد عمان کے لئے روانہ ہو گئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سعودی عرب کا ایک روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد پیر کو عمان کے لئے روانہ ہو گئے۔ سعودی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل پروٹوکول عبداللہ ایم راشد، سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز اور پاکستانی سفارتخانے کے دیگر افسران نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔ دفتر خارجہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق عمان کے دورے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی عمان کے سلطان قابوس بن سید السید کی وفات پر شاہی خاندان کے ساتھ تعزیت کریں گے۔ سلطان قابوس بن سید السید گزشتہ جمعہ کو انتقال کر گئے تھے۔ ان کی عمر 79 برس تھی۔








