اسلام آباد ۔ 8ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سعودی عرب کے وزیر اطلاعات عواد بن صالح العواد نے ہفتہ کو یہاں دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔بات چیت کے دوران دونوں وزراءنے رابطوں کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔شاہ محمود قریشی نے سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سعودی عرب کے وزیر اطلاعات عواد بن صالح العواد کی ملاقات‘ دونوں وزراءکا رابطوں کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سعودی عرب کے وزیر اطلاعات عواد بن صالح العواد نے ہفتہ کو یہاں دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔بات چیت کے دوران دونوں وزراءنے رابطوں کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔شاہ محمود قریشی نے سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پرزور دیا۔سعودی وزیر اطلاعات نے اس موقع پر کہا کہ ان کا ملک پاکستان کی نئی حکومت کیساتھ کام کا خواہاں ہے۔








