وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سعودی عرب اور امارات کے وزراءخارجہ کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک۔سعودی سٹرٹیجک تعلقات انتہائی مضبوط ہیں، امارات اور سعودی عرب پاکستان کو مایوس نہیں کریں گے، مسئلہ کشمیر پر سعودی عرب اور امارات کی حمایت سے متعلق ابہام آج دور ہو گئے۔ بدھ کو وزارت خارجہ میں سعودی اور امارات کے اپنے ہم منصبوں عادل الجبیر اور عبداللہ بن زید سے ملاقات اور …

اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک۔سعودی سٹرٹیجک تعلقات انتہائی مضبوط ہیں، امارات اور سعودی عرب پاکستان کو مایوس نہیں کریں گے، مسئلہ کشمیر پر سعودی عرب اور امارات کی حمایت سے متعلق ابہام آج دور ہو گئے۔ بدھ کو وزارت خارجہ میں سعودی اور امارات کے اپنے ہم منصبوں عادل الجبیر اور عبداللہ بن زید سے ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملاقات کے دوران سعودی و امارات کے اپنے ہم منصبوں کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال اور کشمیری عوام پر مظالم و پابندیوں اور 5 اگست کو بھارتی یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر سعودی عرب اور امارات کی حمایت سے متعلق ابہام آج دور ہو گئے ہیں، سعودی عرب اور امارات نے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک۔سعودی تذویراتی تعلقات انتہائی مستحکم ہیں، سعودی عرب اور امارات پاکستان کو مایوس نہیں کریں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر او آئی سی کا خصوصی اجلاس طلب کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ نیویارک میں یو این جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس بھی منعقد ہوگا۔