وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی نے جمعرات کو یہاں وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔بات چیت کے دوران دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اپنے برادر ملک متحدہ عرب امارات سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا …

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی نے جمعرات کو یہاں وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔بات چیت کے دوران دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اپنے برادر ملک متحدہ عرب امارات سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔دونوں ممالک کی قیادت کے وژن اور سوچ میں ہم آہنگی ہے اسی وجہ سے ہمارے باہمی تعلقات، مزید مستحکم اور گہرے ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کی مشترکہ بنیادیں مذہبی ، ثقافتی اور تاریخی نوعیت کی ہیں اور پاکستان اپنے برادر ملک عرب امارات سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں ہاو¿سنگ، بنکنگ ، رئیل سٹیٹ ، تیل و گیس ، صاف اور قابل تجدید توانائی ، تعلیم ، صحت اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔