وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ملاقات ، گورنر پنجاب کی رو بصحت ہونے پر مخدوم شاہ محمود قریشی کو مبارکباد

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ہفتہ کو وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران کرونا وبائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر پنجاب نے رو بصحت ہونے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو مبارکباد دی ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود کرونا وبائی چیلنج …

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ہفتہ کو وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران کرونا وبائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر پنجاب نے رو بصحت ہونے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو مبارکباد دی ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود کرونا وبائی چیلنج سے نمٹنے کیلئے کیے گئے بروقت اقدامات سے وائرس کے پھیلاو¿ میں تخفیف ہوئی ہے۔ اس وبا کے پھیلاو¿ کو روکنے کیلئے حفاظتی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔گورنر پنجاب نے کرونا وبا کے پیش نظرعیدالاضحیٰ کے موقع پر پنجاب میں کیے جانے والے مجوزہ خصوصی حفاظتی انتظامات سے وزیر خارجہ آگاہ کیا۔وزیر خارجہ نے اپنی علالت کے دوران دعاو¿ں اور نیک تمناو¿ں کے اظہار پر گورنر پنجاب کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔