اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے منگل کو بنگلہ دیش کے اپنے ہم منصب عبدالکلام عبدالمومن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بات چیت کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت خطے میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر میں …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا بنگلہ دیش کے ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے منگل کو بنگلہ دیش کے اپنے ہم منصب عبدالکلام عبدالمومن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بات چیت کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت خطے میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات سے پورے خطے کا امن داؤ پر لگانا چاہتا ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے مسلمان پچھلے چار ہفتوں سے مسلسل کرفیو کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ دوکانیں اور کاروبار بند ہونے کی وجہ سے خوراک اور ادویات تک رسائی ممکن نہیں رہی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی طرف سے سامنے آنے والی رپورٹس ”انتہائی تشویشناک” ہیں۔بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ذرائع مواصلات پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے تاکہ حقائق دنیا کی نظر سے پوشیدہ رکھے جائیں۔








