عمرکوٹ ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت پانچ سال کی مدت پوری کرے گی، اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے قیام کے باوجود قومی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ نہیں جھکے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو یہاں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا عوامی ریلی سے خطاب

مزید خبریں
عمرکوٹ ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت پانچ سال کی مدت پوری کرے گی، اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے قیام کے باوجود قومی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ نہیں جھکے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو یہاں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد ہمارے لئے سب سے اہم ہے اور حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ نہیں جھکے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے 175 ممالک کے شہریوں کو ای ویزہ سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ 50 ممالک کے شہری آن آرائیول ویزہ کی سہولت حاصل کر سکیں گے، اس سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی اور سیاحت کو فروغ حاصل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اور اقتصادی ترقی کے مثبت نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے، غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔ امریکہ کے ساتھ تعلقات کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ اب امریکی پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کرنا چاہتے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ملاقات کی تاریخ کے حوالہ سے کچھ کہنا ابھی قبل ازوقت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کرتارپور راہداری کھولنے سے پوری سکھ برادری بہت خوش ہے، حکومت نے کرتارپور راہداری منصوبہ کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کر لی ہے جس پر 2 ارب روپے خرچ ہوں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عمرکوٹ سے کھوکھرا کوریڈور بھی جلد کھل جائے گا۔ دریں اثناءسندھ میں دیگر مقامات پر اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانی کے بحران سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، پیپلز پارٹی 40 سال سے سندھ میں حکومت کر رہی ہے لیکن اس نے عوام کے مسائل حل نہیں کئے۔








