وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا وزارت خارجہ میں قائم میڈیکل سینٹر اور ”ڈے کیئر سینٹر“ کا اچانک دورہ

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ میں قائم میڈیکل سینٹر اور ”ڈے کیئر سینٹر“ کا اچانک دورہ کیا اور میڈیکل سینٹر میں دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر اور طبی عملے نے وزیر خارجہ کو مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی۔ وزیر خارجہ نے فارن آفس کے میڈیکل سینٹر میں …

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ میں قائم میڈیکل سینٹر اور ”ڈے کیئر سینٹر“ کا اچانک دورہ کیا اور میڈیکل سینٹر میں دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر اور طبی عملے نے وزیر خارجہ کو مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی۔ وزیر خارجہ نے فارن آفس کے میڈیکل سینٹر میں انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ملازمین کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ میں قائم ”ڈے کیئر سینٹر“ کا بھی دورہ کیا اور وہاں بچوں کو مہیا کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

مزید خبریں