واشنگٹن ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور امریکاکو مشترکہ مقاصد کے حصول کے لئے باہمی اعتماد میںاضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے دورہ امریکا کے دوران ٹرمپ انتظامیہ کے حکام سے پاک امریکا دوطرفہ رابطوں کے فروغ کے حوالے سے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو چاہیے کہ وہ اپنے ماضی کے تاریخی تعاون کی بنیاد پر باہمی اعتماد میں اضافہ کریں …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا یونائیٹڈ سٹیٹس انسٹیٹیوٹ آف پیس کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور امریکاکو مشترکہ مقاصد کے حصول کے لئے باہمی اعتماد میںاضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے دورہ امریکا کے دوران ٹرمپ انتظامیہ کے حکام سے پاک امریکا دوطرفہ رابطوں کے فروغ کے حوالے سے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو چاہیے کہ وہ اپنے ماضی کے تاریخی تعاون کی بنیاد پر باہمی اعتماد میں اضافہ کریں تاکہ جنگ سے متاثرہ افغانستان میں امن و استحکام سمیت مشترکہ مقاصد کے حصول کو یقینی بنایا جاسکے۔ یونائیٹڈ سٹیٹس انسٹیٹیوٹ آف پیس واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں تبدیلی کی مثبت توقعات کے ساتھ واپس جا رہا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ہم اپنے مقاصد کو انفرادی طور پر حاصل نہیں کرسکتے بلکہ میرے نقطہ نظر میں ہمیں مشتترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن سے اپنی ملاقاتوں کے حوالے سے کہا کہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کی تاریخ بڑی وسیع ہے اور ان کو تاریخی روابط کی اہمیت کے پیش نظر وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں ایک دوسرے پر اعتماد کرنا ہو گا اور تاریخ اس امر کی گواہ ہے کہ سرد جنگ، سوویت یونین کے افغانستان سے انخلاءاور القاعدہ کے خاتمہ کے لئے جب بھی دونوں ممالک نے مل کر کام کیا تو اس میں کامیابی حاصل ہوئی۔








