وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اقوام متحدہ ہیبیٹاٹ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر میمونہ بنت محمد شریف سے ملاقات

نیروبی ۔ 29 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بدھ کو نیروبی میں اقوام متحدہ ہیبیٹاٹ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر میمونہ بنت محمد شریف سے ملاقات کی۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر یو این ہیبیٹاٹ نے وزیر خارجہ کو یو این ہیبیٹاٹ کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال مئی میں اقوام متحدہ ہیبیٹاٹ کے سالانہ اجتماع میں تنظیم کی مختلف سرگرمیوں میں پاکستان کے متحرک …

نیروبی ۔ 29 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بدھ کو نیروبی میں اقوام متحدہ ہیبیٹاٹ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر میمونہ بنت محمد شریف سے ملاقات کی۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر یو این ہیبیٹاٹ نے وزیر خارجہ کو یو این ہیبیٹاٹ کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال مئی میں اقوام متحدہ ہیبیٹاٹ کے سالانہ اجتماع میں تنظیم کی مختلف سرگرمیوں میں پاکستان کے متحرک کردار کو خصوصی طور پر سراہا گیا۔وزیر خارجہ نے پاکستان میں کامیابی سے جاری یو این ہیبیٹاٹ کے مختلف منصوبوں کی تعریف کی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ موجودہ حکومت ماحول دوست اور سستے گھروں کی تعمیر اور فراہمی کے منصوبے کو کامیابی سے آگے بڑھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ماحولیاتی تحفظ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے، اربن پلاننگ کے منصوبوں میں "یو این ہیبیٹاٹ کے مزید تعاون کی ضرورت ہو گی۔ وزیر خارجہ نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر یو این ہیبیٹاٹ کو اپنی سہولت کو پیش نظر رکھتے ہوئے، پاکستان آنے کی دعوت دی۔