وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اقوام متحدہ ماحولیاتی پروگرام کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر اینڈرسن سے ملاقات

نیروبی۔ 29 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی انحطاط اور موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے کو خاص اہمیت دیتا ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو نیروبی میں اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یو این ای پی) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر انگر اینڈرسن سے ملاقات کے دوران کہی۔ انگر اینڈرسن نے ماحولیاتی تغیر کے مسئلے سے نبردآزما ہونے اور اقوام متحدہ کے ماحولیاتی …

نیروبی۔ 29 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی انحطاط اور موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے کو خاص اہمیت دیتا ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو نیروبی میں اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یو این ای پی) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر انگر اینڈرسن سے ملاقات کے دوران کہی۔ انگر اینڈرسن نے ماحولیاتی تغیر کے مسئلے سے نبردآزما ہونے اور اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام میں فعال شرکت پر پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو بتایا کہ پاکستان ماحولیاتی انحطاط اور موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے کو خاص اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماحول کو بہتر بنانے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے بچنے کے لئے ہہلے پہل صوبہ خیبرپختونخوا میں ’بلین ٹری سونامی ‘منصوبہ شروع کیا گیا جو کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ہماری حکومت پاکستان بھر میں دس ارب درخت لگانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے ۔وزیر خارجہ نے ’یواین ای پی‘ کے تحت پاکستان میں جاری مختلف منصوبہ جات کو بھی سراہا۔ وزیرخارجہ کے ہمراہ اس ملاقات میں ایڈیشنل سیکریٹری افریقہ و ہائی کمشنر ثقلین سیدہ اور پاکستانی سفارت خانے کے دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔