اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے نئے سیکرٹری جنرل ولادی میر نوروف کو ان کی تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی تعیناتی تنظیم کی مزید ترقی کیلئے رکن ملکوں کی جانب سے ان پر اعتماد کی عکاس ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری و نیشنل کوآرڈینیٹر پاکستان برائے …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی شنگھائی تعاون تنظیم کے نئے سیکرٹری جنرل ولادی میر نوروف کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے نئے سیکرٹری جنرل ولادی میر نوروف کو ان کی تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی تعیناتی تنظیم کی مزید ترقی کیلئے رکن ملکوں کی جانب سے ان پر اعتماد کی عکاس ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری و نیشنل کوآرڈینیٹر پاکستان برائے ایس سی او ظہور احمد نے ایس سی او سیکرٹریٹ بیجنگ میں کونسل آف نیشنل کوآرڈینیٹر اجلاس کے موقع پر نئے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا تہنیتی خط ان کے حوالہ کیا۔ وزیر خارجہ نے ولادی میر نوروف کی تعیناتی کو سراہا اور کہا کہ ان کی تعیناتی تنظیم کی ترقی کیلئے رکن ملکوں کی جانب سے ان پر اعتماد کی عکاس ہے۔ وزیر خارجہ نے نوروف کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی۔ سیکرٹری جنرل نے ایس سی او کی سرگرمیوں میں پاکستان کی فعال اور مثبت شرکت کو تسلیم کیا اور ایس سی او ایجنڈے اور ترجیحات کی پیشرفت میں مکمل تعاون و حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایس سی او ایک اہم تنظیم بن چکی ہے جو علاقائی و بین الاقوامی سطح پر سیکورٹی،معیشت اور عوام کے مابین رابطوں کو فروغ دینے اہم کردار ادا کرے گی۔








