اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان بیرونی سرمایہ کاری کیلئے بہترین جگہ بن چکی ہے، ہماری حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے ٹیلی کام سیکٹر سے منسلک ملائیشیا کی معروف کمپنی ایڈٹکو گروپ کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جس نے سی ای او عارف حسین اور …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملائیشیا کی معروف کمپنی ایڈٹکو گروپ کے وفد سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان بیرونی سرمایہ کاری کیلئے بہترین جگہ بن چکی ہے، ہماری حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے ٹیلی کام سیکٹر سے منسلک ملائیشیا کی معروف کمپنی ایڈٹکو گروپ کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جس نے سی ای او عارف حسین اور سریش سدھو کی قیادت میں منگل کو وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری کے میسر مواقع سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ کی طرف بیرونی سرمایہ کاروں کی توجہ مرکوز کرانے کیلئے معاشی سفارتکاری کا آغاز کر دیا ہے۔ ایڈیٹکو کمپنی کے وفد نے وزیر خارجہ کو کمپنی کی پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری اور کاروباری حجم کو بڑھانے کے حوالہ سے مختلف منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ایڈٹکو وفد نے وزیر خارجہ کو بتایا کہ ان کی کمپنی کے پاکستان میں تمام بڑے آپریٹرز کے ساتھ طویل مدتی خدمات کے معاہدے طے ہیں جس میں بنیادی ڈھانچہ کی سروسز کا وسیع پورٹ فولیو، آپریشنز اینڈ مینٹینس سروسز اور توانائی کی بچت کے حل کے منصوبے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارے لئے ایک اہم مارکیٹ ہے اور ہم پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبہ کو فروغ دینے کےلئے جدید بنیادی ڈھانچہ کے حل کو متعارف کرانے کا عزم رکھتے ہیں۔ پاکستان میں ہماری کمپنی اس وقت تک 750ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکی ہے ۔ ڈیجیٹل صارفین کی روز بروز بڑھتی ہوئی تعداد کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہم پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کے حجم کو ایک بلین ڈالر تک لے جانے کا عزم رکھتے ہیں۔ ایڈیٹکو کمپنی کے وفد نے حکومت کی جانب سے تعاون پر وزیر خارجہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔








