وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت اپنے 5 سال پورے کرے گی ،آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکےں گے ، ہم نے دوست ممالک سے مدد لی ۔معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے، آنے والے دنوں میں معاشی ترقی کے ثمرات نظر آئیں گے،کرتار پور راہ داری کھول کر پوری دنیا میں امن کا پیغام …

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت اپنے 5 سال پورے کرے گی ،آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکےں گے ، ہم نے دوست ممالک سے مدد لی ۔معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے، آنے والے دنوں میں معاشی ترقی کے ثمرات نظر آئیں گے،کرتار پور راہ داری کھول کر پوری دنیا میں امن کا پیغام دیا،50 سے زائد ممالک ایسے ہیں جن کو پاکستان آمد پر ویزا مل جائیگا جس سے سرمایہ کاری کو فائدہ ہوگا،پیپلزپارٹی نے سندھ کے لوگوں کو کیا دیا؟ ،پیپلزپارٹی نے سندھ میں ظلم کی انتہا کر دی ہے،پاکستان پانی کے بحران کی طرف بڑھ رہا ہے۔جمعہ کو عمر کوٹ میں گوٹھ عطا محمد پلی اور میرپور خاص ٹول پلازہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں کرتا پور راہداری کھولنے سے سکھ کمیونٹی کو بے پناہ خوشی ہوئی ہے،ہمیں پوری دنیا سے کمال کا رسپانس ملا ہے۔کل وزیر اعظم کے دفتر میں پریذنٹیشن دی گئی جس کے مطابق اس منصوبے پر 2 سے زائد ارب روپے خرچ کیے جائنگے۔پاکستان نے نقشے مکمل کرلئے ہیں اور مل بیٹھ کر بات کرنے کی امید ظاہر کی ہے۔ہمارا مقصد آسانیاں پیدا کرنا اور لوگوں کو جوڑنا ہے۔ دریائے راوی کے ساتھ جو بند بننے ہیں وہ مکمل ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرتا پور منصوبے کو عملی شکل دینے کو سنجیدہ ہے،امید ہے عمرکوٹ سے کھوکھرا پار کا راستہ بھی کھلے گا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ کل ہماری حکومت نے بہت بڑا فیصلہ کیا ہے, 173 ممالک کو ای ویزا سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے،مہینوں کا انتظار اب نہیں کرنا پڑے گا۔ 50 سے زائد ممالک ایسے ہیں جن کو آن آرائیول ان کو ویزا مل جائیگا جس سے سرمایہ کاری کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پانی کے بحران کی طرف بڑھ رہا ہے،پانی کی قلت پیدا ہوئی تو پورے ملک میں پانی کا بحران ہوگا۔یہاں 40 سالوں سے جو حکومت کر رہے ہیں ان سے سوال ہے کہ انہوں نے پانی کے لئے کیا کیا ہے،پیپلزپارٹی نے سندھ کے لوگوں کو کیا دیا،پیپلزپارٹی نے سندھ میں ظلم کی انتہا کر دی ہے۔پولیس علاقے کے رہنماﺅں کی ملازم بنی ہوئی ہے ۔ مٹھی کے اسپتال کو دیکھیں روز بچے مر رہے ہیں۔جب چیف جسٹس صاحب تشریف لاتے ہیں تو اسپتالوں اور سڑکوں کو رنگ روغن کر دیا جاتا ہے۔وزیراعظم کو یہاں لے کر آوں گا اور انہیں یہاں کی غربت دکھاوں گا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ سانحہ ساہیوال میں ملوث اہلکاروں کو ہٹادیا گیا ہے اور ان کا مقدمہ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں چلایا جائے گا۔عوام نے مینڈیٹ دیا ہے ،حکومت اپنے 5 سال پورے کرے گی۔ بھارت سمیت پوری دنیا سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ کھوکھرا پار راستہ بھی کھولا جائے تاکہ تھر سے لوگ راجھستان کی جانب آسانی سے جاسکیں۔بھارت کے ساتھ مذاکرات چاہتے ہیں۔ کسی حکومت نے بھی اس سے پہلے سنجیدگی سے بات نہیں کی۔ ہماری حکومت نے یہ بہت بڑا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری لیڈرشپ نڈر ہے، وفاقی حکومت کسی کی خواہش پر ختم نہیں ہوسکتی، 5 سال مکمل کریں گے۔ ہم نے دوست ممالک سے مدد لی۔ ملک کے معاشی ماہرین نے ٹیکس اصلاحات بل کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ عمرکوٹ اور تھرپارکر میں پانی کی شدید قلت ہے، گذشتہ 10 سالوں میں عوامی مسائل کیوں حل نہیں کئے گئے۔قبل ازیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا عمر کوٹ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے فقیدالمثال استقبال پر عمر کوٹ کے باسیوں کا شکریہ ادا کیا۔وزیر خارجہ نے عوامی مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2013 میں اور 2018 میں عمر کوٹ آیا مگر سیٹ کے لیے نہیں عمر کوٹ کے باسیوں کی بہتری کے لئے آیا ہوں۔میں ایک لاکھ پانچ ہزار ووٹرز کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے نشان پر مہر لگائی۔مجھے یہ بھی علم ہے کہ عمر کوٹ کے لوگوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے۔عمر کوٹ کے باسیوں سے میرا قلبی رشتہ ہے جہاں ذہن اور دل ملتے ہیں وہاں کوئی دیوار کھڑی نہیں رہ سکتی۔مجھے سیٹ کا لالچ نہیں ہے میں یہاں عمرکوٹ کے لوگوں کا غم بانٹنے آیا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں جہاں جہاں سبز ہلالی پرچم لہرایا جاتا ہے میں وہاں آپ لوگوں کی ترجمانی کرتا ہوں ۔عمر کوٹ کے باسیوں کو ان کا احتساب کرنا چاہیئے جو ان کے ووٹوں کے بل بوتے پر ایم این اے اور ایم پی اے بنتے ہیں اور پھر لوگوں پر جھوٹے پرچے کٹواتے ہیں اور لوگوں کو پانی تک نہیں ملتا ۔انہوں نے کہا کہ جب تک عمر کوٹ کے لوگ اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے آواز نہیں اٹھائیں گے تب تک پسماندگی ان کا مقدر رہے گی۔وزیر خارجہ شاھ محمود قریشی نے میرپور خاص ٹول پلازہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج عمرکوٹ میں سرور خان پلی کی تعزیت پر جارہا ہو۔تحریک انصاف چاہتی ہے کہ پولیس میں بہتری آئے۔پولیس اگر حدوں کو تجاوزات کرتی ہے تو کنٹرول کرنا حکومت وقت کی ذمی داری ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ عمران خان نے جیسے کے پی کے پولیس کے نظام کو بہتر کیا ویسے سندھ اور پنجاب میں بہتری آنی چاہیئے۔ضمنی مالیاتی ترمیمی بل تجارت سرمایہ کاری اور برآمدات کو فروغ دے گا۔بل تجارتی اور مالی خسارے پر قابو پانے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بل میں ہاوسنگ، چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتیں اور زراعت جیسے شعبہ جات کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے تاکہ ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں۔ان شعبہ جات کو سرمائے کی رسائی میں بہتری کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے لئے بینکاری اور سٹاک مارکیٹ کو مراعات دی گئی ہیں۔موثر معاشی سفارتکاری کی وجہ سے بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہو رہا ہے۔برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے۔آنے والے دنوں میں معاشی ترقی کے ثمرات نظر آئیں گے۔