اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے منگل کو وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران کورونا وائرس کی عالمی وبا کی صورتحال، بیرون ملک مقیم وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی جلد واپسی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ منگل سے بیرون ملک …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے منگل کو وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران کورونا وائرس کی عالمی وبا کی صورتحال، بیرون ملک مقیم وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی جلد واپسی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ منگل سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی واپسی کے تیسرے مرحلہ کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس مرحلہ میں ہفتہ وار 5 ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کے تعاون کے ساتھ ہماری استعداد کار بڑھے گی اور زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو بیرون ممالک سے وطن واپس لانے میں مدد ملے گی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا وباءکے پھیلاو¿ کو مو¿ثر انداز میں روکنے کیلئے ملک بھر کے ایئر پورٹس پر ٹیسٹنگ اور قرنطینہ کی سہولیات کو خاطر خواہ بڑھا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک طرف کورونا وباءکے مقامی پھیلاو¿ کو روکنے کیلئے کوشاں ہیں تو دوسری طرف اس وبائی صورتحال کے معاشی مضمرات سے نمٹنے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جلد وطن واپسی کیلئے وزیر خارجہ کی خصوصی کاوشوں کو سراہا۔








