وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چینی وزیرخارجہ وانگ ژی سے ملاقات

بیجنگ ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی سے منگل کو بیجنگ میں ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران فریقین نے افغانستان کی صورتحال سمیت علاقائی مسائل اور باہمی تعلقات پر وسیع تناظر میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان سدا بہار سٹریٹجک شراکتداری، …

بیجنگ ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی سے منگل کو بیجنگ میں ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران فریقین نے افغانستان کی صورتحال سمیت علاقائی مسائل اور باہمی تعلقات پر وسیع تناظر میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان سدا بہار سٹریٹجک شراکتداری، باہمی عزت و احترام پر مبنی ہے۔ افغانستان میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے فریقین نے مشترکہ موقف پر زور دیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور چین افغانستان کے دوست اور ہمسایہ ممالک ہونے کی حیثیت سے افغانوں کی قیادت میں افغان امن عمل کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے افغانستان میں امن اور ترقی کیلئے بالخصوص چین، پاکستان اور افغانستان سہ فریقی میکنزم کے ذریعے چین کے کردار کی تعریف کی