بیجنگ۔ 9 اگست (اے پی پی) چین نے مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکطرفہ اقدامات سے صورتحال مزید پیچیدہ ہوگی، چین عالمی سطح پر انصاف کے حصول اور جائز حقوق و مفادات کے تحفظ کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔جمعہ کو بیجنگ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور انکے چینی ہم منصب وانگ ژی کے مابین ملاقات اور …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات

مزید خبریں
بیجنگ۔ 9 اگست (اے پی پی) چین نے مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکطرفہ اقدامات سے صورتحال مزید پیچیدہ ہوگی، چین عالمی سطح پر انصاف کے حصول اور جائز حقوق و مفادات کے تحفظ کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔جمعہ کو بیجنگ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور انکے چینی ہم منصب وانگ ژی کے مابین ملاقات اور بات چیت کے بعد چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی وفد کو کشمیر میں تازہ صورتحال اور حالیہ پیشرفت کے رد عمل میں پاکستان کے تحفظات،موقف اور اقدامات کے بارے میں بریف کیا۔شاہ محمود نے کہا کہ چین پاکستان کا با اعتماد دوست ہے یہ دوستی آج بھی لازوال ہے اس پر جتنا فخر کیا جائے کم ہے اور ہمیں یقین ہے کہ چین کشمیر کے معاملے پر پاکستان کا بھر پور ساتھ دیگا۔چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ چین کو مقبوضہ کشمیر میں حالیہ کشیدگی میں اضافے پر انتہائی تشویش ہے ،کشمیر کا معاملہ نو آبادیاتی دور کا تنازعہ ہے اور یہ مسئلہ یو این چارٹر ،متعلقہ یو این سلامتی کونسل کے قراردادوں کے مطابق پر امن طریقی سے حل ہونا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ چین اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ یکطرفہ اقدامات صورتحال کو مزہد پیچیدہ بنا دیں گی۔انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان نے ہمیشہ اہم معاملات پر ایک دوسرے کی حمایت کی ہے جو ایک اچھی روایت ہے اور روایت ہم جاری رکھیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ چین عالمی سطح پر انصاف کے حصول اور جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔وانگ ژی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں چین کے دوست ہمسایہ اور اہم ترقی پزیر ملک ہیں۔انہوں نے دونوں ملکوں پر زور دیا کہ وہ یکطرفہ اقدامات سے پرہیز کریں اور پر امن بقائے باہمی کا نیا راستہ اپنائیں۔








