وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ڈی آئی جی لورالائی کمپلیکس میں دہشت گردی کی شدید مذمت

اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈی آئی جی لورالائی کمپلیکس میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو یہاں جاری بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار …

اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈی آئی جی لورالائی کمپلیکس میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو یہاں جاری بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردی کے ایک بڑے منصوبہ کو ناکام بنا دیا ہے۔ انہوں نے واقعہ میں شہید ہونے والوں کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔