میونخ ۔ 15 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعہ کو میونخ میں جاری عالمی سیکورٹی کانفرنس کے دوران کینیڈا کی وزیر خارجہ کرسشیا فری لینڈ سے خصوصی ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے متعدد شعبوں میں تعاون کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور کینیڈا کے مابین دوطرفہ تعلقات کی موجودہ …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی کینیڈا کی وزیر خارجہ کرسشیا فری لینڈ سے خصوصی ملاقات

مزید خبریں
میونخ ۔ 15 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعہ کو میونخ میں جاری عالمی سیکورٹی کانفرنس کے دوران کینیڈا کی وزیر خارجہ کرسشیا فری لینڈ سے خصوصی ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے متعدد شعبوں میں تعاون کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور کینیڈا کے مابین دوطرفہ تعلقات کی موجودہ نوعیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور کینیڈا کے مابین عوامی سطح پر روابط کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا اور انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقعوں کی موجودگی کے حوالے سے اپنی کینیڈین ہم منصب کو آگاہ کیا۔ کینیڈین وزیر خارجہ نے تجارت، ثقافت، تعلیم ،سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کے ذریعے دو طرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کا عندیہ ظاہر کیا۔








