تہران۔ 13 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی پہلے مرحلے میں ایران کا دورہ مکمل کر نے کے بعد پیر کو سعودی عرب روانہ ہو گئے۔ مہر آباد ایئرپورٹ پر ایران کی وزارتِ خارجہ کے اسٹنٹ منسٹر ویسٹ ایشیاءمحمد موسوی ، تہران میں پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور سید فواد شیر اور دیگر افسران نے وزیر خارجہ کو الوداع کیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اپنے …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ایران کا دورہ مکمل کر نے کے بعد سعودی عرب روانہ

مزید خبریں
تہران۔ 13 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی پہلے مرحلے میں ایران کا دورہ مکمل کر نے کے بعد پیر کو سعودی عرب روانہ ہو گئے۔ مہر آباد ایئرپورٹ پر ایران کی وزارتِ خارجہ کے اسٹنٹ منسٹر ویسٹ ایشیاءمحمد موسوی ، تہران میں پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور سید فواد شیر اور دیگر افسران نے وزیر خارجہ کو الوداع کیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ملاقات کریں گے اور خطے میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔








