وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے پارلیمانی کمیٹی برائے امور کشمیر کے چیئرمین شہر یار خان آفریدی کی ملاقات، مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) پارلیمانی کمیٹی برائے امور کشمیر کے چیئرمین شہر یار خان آفریدی نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر وزیر خارجہ نے پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا چیئرمین تعینات ہونے پر شہر یار …

اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) پارلیمانی کمیٹی برائے امور کشمیر کے چیئرمین شہر یار خان آفریدی نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر وزیر خارجہ نے پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا چیئرمین تعینات ہونے پر شہر یار آفریدی کو مبارکباد دی اور کہا کہ گذشتہ 288 روز سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے 80 لاکھ نہتے شہری بدترین بھارتی کرفیو کا سامنا کر رہے ہیں۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی فوج نہتے کشمیری نوجوانوں کو بہیمانہ تشدد اور بربریت کا نشانہ بنا رہی ہے، بھارت ڈومیسائل کے قوانین و ضوابط میں تبدیلی کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر کی جغرافیائی حیثیت کو بدلنے کے درپے ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ہندتوا سوچ کی حامل اس بھارتی سرکار کے پس پردہ عزائم سے عالمی برادری کو متواتر مطلع کرتے آ رہے ہیں۔چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے بہترین خارجہ پالیسی اپناتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر مسئلہء کشمیر کو اجاگر کرنے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی کاوشوں کو سراہا۔وزیر خارجہ نے وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکورٹی سید فخر امام کی بطور چیرمین کشمیر کمیٹی خدمات کو سراہتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ نئے چیئرمین کے تقرر سے کشمیر کمیٹی مزید فعال ہو گی اور کشمیر کاز کو مزید اجاگر کرنے میں معاونت ملے گی۔وزیر خارجہ نے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہر یار آفریدی کو وزارت خارجہ کی طرف سے مکمل تعاون کی فراہمی کا یقین دلایا۔