اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے آئس لینڈ کے وزیر خارجہ گڈ لاو¿گر تھور تھور دارسون سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہءخیال کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عروج پر ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے مسلمان …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا آئس لینڈ کے وزیر خارجہ گڈ لاوگر تھور تھور دارسون سے ٹیلیفونک رابطہ ،

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے آئس لینڈ کے وزیر خارجہ گڈ لاو¿گر تھور تھور دارسون سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہءخیال کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عروج پر ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے مسلمان گزشتہ چار ہفتوں سے لگاتار بدترین کرفیو کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال اس قدر المناک ہے کہ خوراک اور ادویات تک میسر نہیں ہو رہیں، بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں، بھارت کے مظالم کا پردہ چاک کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اندریں حالات مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک نیا انسانی المیہ جنم لیتا دکھائی دے رہا ہے، بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کئے گئے یکطرفہ اقدامات بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہیں۔








