وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا آئیوری کوسٹ کے وزیر خارجہ سے دوسری مرتبہ ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے آئیوری کوسٹ کے وزیر خارجہ مارسل آمون تاانو سے دوسری مرتبہ ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دونوں وزراءخارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے …

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے آئیوری کوسٹ کے وزیر خارجہ مارسل آمون تاانو سے دوسری مرتبہ ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دونوں وزراءخارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ اقدامات اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہیں، سیکورٹی کونسل کا ممبر ہونے کے ناطے آئیوری کوسٹ سے مو¿ثر کردار ادا کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔

مزید خبریں