اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بحرین کے اپنے ہم منصب شیخ خالد بن احمد بن محمد الخلیفہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دونوں وزراءخارجہ نے ایران۔امریکہ کشیدگی اور خطہ میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعہ کو بحرین کے اپنے ہم منصب شیخ خالد بن احمد …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا بحرین کے ہم منصب شیخ خالد بن احمد بن محمد الخلیفہ سے ٹیلیفونک رابطہ ،ایران۔امریکہ کشیدگی اور خطہ میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بحرین کے اپنے ہم منصب شیخ خالد بن احمد بن محمد الخلیفہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دونوں وزراءخارجہ نے ایران۔امریکہ کشیدگی اور خطہ میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعہ کو بحرین کے اپنے ہم منصب شیخ خالد بن احمد محمدالخلیفہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر قابو نہ پایا گیا تو اس کے منفی اثرات پورے خطہ پر مرتب ہوں گے۔ بحرین کے وزیر خارجہ نے خطہ میں کشیدگی کو کم کرانے اور قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ دونوں وزراءخارجہ نے خطہ میں قیام امن کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا۔








