وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا لبنانی ہم منصب شربیل واہبہ کو ٹیلیفون ، بیروت دھماکوں میں جانی نقصان پر اظہار تعزیت

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جمعہ کو لبنان کے اپنے ہم منصب شربیل واہبہ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور 4 اگست کو بیروت میں ہونے والے ہولناک دھماکوں اور ان کے نتیجہ میں المناک سانحہ پر حکومت پاکستان اور پاکستانی قوم کی طرف سے لبنان کی حکومت اور عوام کے ساتھ تعزیت کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں …

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جمعہ کو لبنان کے اپنے ہم منصب شربیل واہبہ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور 4 اگست کو بیروت میں ہونے والے ہولناک دھماکوں اور ان کے نتیجہ میں المناک سانحہ پر حکومت پاکستان اور پاکستانی قوم کی طرف سے لبنان کی حکومت اور عوام کے ساتھ تعزیت کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزراءخارجہ نے 4 اگست کو بیروت میں ہونے والے حالیہ دھماکوں اور اس المناک سانحہ کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ 4 اگست کو بیروت میں ہونے والے ہولناک دھماکوں اور ان کے نتیجہ میں شدید جانی اور مالی نقصان ہر دل گرفتہ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان اور صدر پاکستان عارف علوی نے بھی اس سانحہ پر لبنانی قیادت کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کی تھی۔ وزیر خارجہ نے اس المناک سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت کی اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور زخمی ہونے والوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعاو¿ں اور نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے اس مشکل گھڑی میں لبنان کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سانحہ کے نتیجہ میں ہونے والے شدید معاشی نقصان پر بھی بہت دکھ اور افسوس ہے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں اپنے لبنانی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ وزیر خارجہ نے اپنے لبنانی ہم منصب کو بتایا کہ جذبہ خیرسگالی کے تحت پاکستان کی طرف سے ادویات اور خوراک کا عطیہ روانہ کر دیا گیا ہے جو آج شام تک لبنان پہنچ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس المناک سانحہ میں لبنان کی حکومت اور عوام کا عزم و حوصلہ قابلِ تحسین ہے۔ دونوں وزراءخارجہ کا حالات معمول پر آنے کے بعد جلد ملاقات پر اتفاق کیا۔

مزید خبریں