اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ملائیشین ہم منصب سیف الدین عبداللہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے آگاہ کیا۔ دونوں وزراءخارجہ نے خطہ میں قیام امن کیلئے روابط اور مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا ملائیشین ہم منصب سیف الدین عبداللہ سے ٹیلیفونک رابطہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ملائیشین ہم منصب سیف الدین عبداللہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے آگاہ کیا۔ دونوں وزراءخارجہ نے خطہ میں قیام امن کیلئے روابط اور مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں گذشتہ چار ہفتوں کے مسلسل کرفیو سے زندگی مکمل طور پر مفلوج ہوچکی ہے، بھارت گذشتہ پانچ ہفتوں سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بچوں، بوڑھوں اور خواتین کو اپنی بربریت کا نشانہ بنارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے پورے خطہ کے امن کو شدید خطرات لاحق ہوچکے ہیں۔ او آئی سی سے لے کر یورپی پارلیمان تک پوری دنیا مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر سراپا احتجاج ہے۔








