اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کویت کے حکمران شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر شاہی خاندان، کویتی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیر کویت، ایک طویل عرصہ تک کویت کے وزیر خارجہ کے منصب پر بھی متمکن رہے۔ ان کے دور حکمرانی میں پاکستان اور کویت کے مابین دوطرفہ تعلقات کو وسعت …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کویت کے حکمران شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر اظہار تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کویت کے حکمران شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر شاہی خاندان، کویتی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیر کویت، ایک طویل عرصہ تک کویت کے وزیر خارجہ کے منصب پر بھی متمکن رہے۔ ان کے دور حکمرانی میں پاکستان اور کویت کے مابین دوطرفہ تعلقات کو وسعت ملی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح ایک صلح جو، امن پسند اور مشفق حکمران کے طور پر جانے جاتے تھے، ہم ان کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے بارگاہِ ایزدی میں دعاگو ہیں۔







