وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی برطانیہ کے ہوم سیکرٹری ساجد جاوید سے ملاقات

107

اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) پاکستان اور برطانیہ نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے تکنیکی امور میں معاونت، سنگین جرائم کی بیخ کنی کیلئے استعداد کار میں اضافے کے لیے تربیتی معاونت جاری رکھنے اور دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے لندن میں برطانیہ کے ہوم سیکرٹری ساجد جاوید سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سکیورٹی تعاون، منظم جرائم کی بیخ کنی، منی لانڈرنگ کی روک تھام، غیر قانونی منتقلی و دیگر باہمی دلچسپی کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے برطانیہ کے ہوم سیکرٹری کا منصب سنبھالنے پر ساجد جاوید کو مبارکباد پیش کی۔